پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

لاہور، جائیداد کے لالچ میں 15 سالہ بیٹے نے کزن اور دوست کے ساتھ مل کر اپنے والد کو قتل کردیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) جائیداد کی لالچ میں کزن اور دوست کیساتھ مل کر سگے باپ کو قتل کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کو جوہر ٹاؤن کے علاقے رحمان پارک میں شہزم نامی کالر کی کال موصول ہوئی کہ اسکے والد عابد لطیف کو کسی نامعلوم شخص نے قتل کر دیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز اور ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا،

تو حالات مشکوک جانتے ہوئے کالر سے تفتیش کی گئی۔ایس پی صدر کے مطابق کالر شہزم نے چند منٹوں میں ہی اپنے والد عابد لطیف کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اس نے اپنے کزن عمیر اور دوست عبدالرحمن کیساتھ ملکر اپنے والد کو چھری اور ہتھوڑے سے قتل کیا۔پولیس نے موقع سے آلہ قتل،چھری اور ہتھوڑا بھی برآمد کر لیا۔ بدبخت بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کا والد کنجوس اور سخت گیر تھا، جس پر بیٹے نے جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنے کزن اور دوست کیساتھ ملکر اپنے والد کو قتل کیا۔دوسری جانب ملت ٹاؤن کے علاقہ میں خانہ بدوش خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے برہنہ کرنیوالے پانچوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے مزید تین دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا جبکہ تاجر برداری انکی گرفتاری پر شدید احتجاج کررہی مگرپولیس یکطرفہ کارروائی کررہی ہے تاجروں کو تشویش این این آئی کے مطابق تھانہ ملت ٹان کے علاقے میں چور خانہ بدوش خواتین پرتشدد اوربرہنہ کرنے کیالزام میں گرفتار ملزمان صدام وغیرہ پانچ کو پولیس نے صبح کے وقت ہی عدالت میں پیش کرکے ان کا ریمانڈ حاصل کیا پولیس نے نفری کے ہمراہ ملزمان کو پیش کرکے عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے گرفتار تینوں ملزمان کو تین دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔علاوہ ازیں سرگودھاروڈ پر جرائم پیشہ خواتین کیواردات کرنے پر اور تاجروں پر ناجائز مقدمہ درج ہونے پر

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پنجاب میاں تنویر ریاض’ مرکزی صدرکلاتھ بورڈ الحاج نصیر یوسف وہرہ’ سینئر نائب صدر طارق محمود قادری’ سابق صدر چیمبر رانا سکندر اعظم’ جنرل سیکرٹری ایف ڈی اے سٹی احسن شہزاد’ محمدامین ‘ حاجی عابد ودیگر تاجران نے کہاکہ سرگودھا روڈ پر جرائم پیشہ خواتین کی واردا ت کرنے پر اور تاجروں پر

ناجائز پرچے دینے پر فیصل آبادکی تاجر برادری اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ کھڑی ھے فیصل آباد کے تاجروں کو جرائم پیشہ افراد کے ھاتھوں یر غمال نہیں بننے دیں گے پولیس میرٹ پرتفتیش کرے اور بے گناہ تاجروں کو رہا کیا جائے اس موقع پر جس بچینے 15 پر کال کی تھی اسکی والدہ نے کہا کہ پولیس کو اطلاع دینا بھی جرم بن گیا ہے میرے بچے کو فوری رہا کیا جائے اسکی بہن کی شادی ھے اگرحکومت نے فوری ایکشن نہ لیا تو تاجر احتجاج کرنے پر مجبور ھوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…