بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کا تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

datetime 15  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے 25 دسمبر سے 4 جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ منگل کو موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے بین الصوبائی سیکریٹری تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام صوبوں سے تعطیلات پر سفارشات حاصل کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں این سی او سی حکام کی جانب سے چھٹیاں جنوری میں کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ وفاق کی جانب سے 25 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں کرنے کی تجویز دی گئی۔اجلاس کے بعد اب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ 25 دسمبر سے 4 جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، یہ تجویز منظور کرلی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن متعلقہ ڈپارٹمنٹ جلد جاری کردے گا۔دوسری جانب حتمی اتفاق رائے کیلئے فیصلہ (آج) بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی اوسی) میں ہوگا، اجلاس میں تمام سیکرٹری ایجوکیشن موجود تھے، وزیر تعلیم شفقت محمود این سی او سی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…