لاہور(این این آئی) لاہورائیرپورٹ پر دھند کے باعث 3 پروازوں کارخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا، طیاروں میں فیول کی کمی کے باعث اسلام آبادلینڈنگ کی ہدایت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہورائیرپورٹ کے اطراف دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ 600 میٹر رہ گئی ، حد نگاہ میں کمی کے باعث لاہور آنے والی 3پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔ذرائع نے بتایا تینوں پروازیں اے ٹی سی حکام کی اجازت کی منتظر ہے اور طیارے فضا میں چکر لگانے پر مجبور ہے
، شارجہ سے آنے والی دو نجی ایئرلائنز کی پروازوں پی اے 413 اور ای آر 722 کولینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔ابوظہبی سےآنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 431 کو بھی لینڈنگ کی اجازت نہ دی گئیبعد ازاں لاہورایئرپورٹ پر 3 پروازوں کارخ اسلام آبادموڑدیاگیا، شارجہ، جدہ اورابوظہبی کی پروازوں کا رخ اسلام آباد موڑاگیا، طیاروں میں فیول کی کمی کے باعث اسلام آبادلینڈنگ کی ہدایت کی گئی۔