اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلی گلی میں شور ہے عمران خان چور ہے، کامیاب نوجوان کانفرنس میں عمران خان کے خطاب کے دوران طلبہ و طالبات کے نعروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واضح رہے کہ مختلف تعلیمی اداروں کو کامیاب جوان پروگرام کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے طلبہ و طالبات کو لانے کے لئے کہا گیا تھا، اس طرح مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کو بسوں میں پروگرام کو کامیاب کرانے کے لئے لایا گیا، جب وزیراعظم عمران خان خطاب کر رہے تھے تو اس وقت طلبہ و طالبات نے نعرے لگا دیے کہ گلی گلی میں شور ہے، عمران خان چور ہے، اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
پاکستان کی ہر گلی، ہر کوچے سے اب یہی آواز آ رہی ہے۔ 22 کروڑ عوام پر عذاب بن کر نازل ہونے والا عمران خان چور ہے۔ #گلی_گلی_شور_عمران_خان_چور pic.twitter.com/iPNs0gXG03
— Atif Rauf (@Atifrauf79) December 8, 2021