جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بحیر روم میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 25 ہلاک

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بحیر روم میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی ڈوبنے والی کشتی کی تلاش کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ لیبیا سے چلنے والی اس کشتی میں تقریبا 600 غیر قانونی تارکینِ وطن سوار تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ سینکڑوں افراد کے سمندر میں ڈوبنے کا خطرہ ہے جبکہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے پناہ گزین کا کہنا ہے کہ 400 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔بحیر روم سے تین ہزار سے زائد تارکین وطن کو بچا لیا گیااٹلی کے کوسٹ گارڈ کے مطابق ابھی تک سمندر سے 25 افراد کی لاشیں ملیں ہیں لیکن لاپتہ افراد کی تعداد واضع نہیں ہے۔سال 2015 میں بحیر روم کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ پہچنے کی کوشش میں اب تک دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بحیر روم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب لیبیا کے ساحل سے 25 کلو میٹر دور ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والے کشتی خراب موسم کے سبب سمندری لہروں میں پھنس گئی۔کشتی کی جانب سے مدد کی اپیل پر آیئریش نیوی کا جہاز اس کی مدد کے لیے پہنچ ہی رہا تھا کہ کشتی میں سوار تارکینِ وطن ایک جانب اکٹھا ہو گئے اور کشتی الٹ گئی۔امدادی کارروائیوں میں تین ہیلی کاپٹر اور تین جہاز حصہ لے رہے ہیں۔اٹلی کے کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات دیر گئے تک امدادی آپریشن جاری رہا اور زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی پر 400 سے 600 کے درمیان افراد سوار تھے۔یو این ایچ سی آر کی ترجمان میلیسا فلیمنگ نے بتایا کہ کشتی میں 100 افراد کشتی میں سفر کر رہے تھے۔اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ یہ بحیر روم میں اب تک کا مہلک ترین حادثہ ہے۔اس حادثے کے بعد یورپی ممالک کے رہنماں نے تلاش اور امدادی اپریشن کے لیے زیادہ فنڈ مختص کرنے پر اتفاق کیا تھا لیکن انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ اس خطرناک راستے کے ذریعے غیر قانونی تارکینِ وطن کو یورپ بھجواتے ہیں۔اس سے قبل اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ بحیر روم کے ذریعے غیر قانونی تارکینِ وطن کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…