بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کیلئے جو تکالیف اٹھائیں وہ دوبارہ اٹھانے کو تیار ہوں ، شعیب اختر

datetime 12  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہاہے کہ پاکستان کیلئے جو تکالیف اٹھائیں وہ دوبارہ اٹھانے کو تیار ہوں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شعیب اختر نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کیلئے خود میں پائے جانے والے جذبے کا اظہار کیا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں شعیب اختر کو گھٹنے میں انجکشن لگواتے اور اس دوران برداشت کیے جانے والے درد سے کراہتے دیکھا جا سکتا ہے۔شعیب اختر نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کے دوران جو تکالیف اٹھائیں، اگر ایک بار پھر موقع ملے تو دوبارہ اٹھانے کو تیار ہوں۔کیپشن میں فاسٹ بولر کی جانب سے انجکشن لگوانے کی وجہ بھی بتائی گئی، شعیب اختر نے بتایا کہ چونکہ میرے آپریشن میں 2 ماہ کی تاخیر ہوئی ہے لہٰذا مجھے اس انجکشن کا سہارا لینا پڑا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں کو اپنی گھٹنوں کی سرجری کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔شعیب اختر نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ وہ جلد ہی گھٹنوں کی سرجری کیلئے آسٹریلیا کے شہر میلبرن جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…