بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

زیدان اقبال مانچسٹر یونائیٹڈ کے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالربن گئے

datetime 12  دسمبر‬‮  2021 |

مانچسٹر (این این آئی)زیدان اقبال مانچسٹر یونائیٹڈ کی سینئر ٹیم کیلئے کھیلنے والے پہلے جنوبی ایشیائی اور پاکستانی نژاد فٹبالر بن گئے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے زیدان اقبال مانچسٹر کے علاقے ودنگٹن سے ہیں، ان کے والد پاکستانی اور والدہ عراقی ہیں۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے مینیجر رالف ریگنک نے سوئٹزر لینڈ کی ٹیم ینگ بوائز کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ کے

میدان پر نئے کھلاڑیوں کا موقع دیا جن میں زیدان اقبال بھی شامل تھے۔ یہ میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔مڈفیلڈر کی حیثیت سے کھیلنے والے زیدان اقبال کم عمری سے مانچسٹر یونائیٹڈ سے منسلک ہیں مگر انہوں نے اپنا پہلا پروفیشنل کنٹریکٹ اپریل میں کیاتھا۔سینئر لیول پر کھیلنے سے قبل زیدان اقبال نے یونائیٹڈ کی ٹیم یو 18 اور یو23 کی بھی نمائندگی کی ہے۔وہ انگلینڈ، عراق یا پاکستان کے لیے کھیلنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ رواں برس کے آغاز میں اس نوجوان فٹبالر نے دوستانہ میچز میں عراق کی یو 23 کی نمائندگی کی۔زیدان اقبال نے ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اولڈ ٹریفورڈ میں اپنا پیشہ ورانہ آغاز کرنا ناقابل یقین احساس ہے۔میں اس کلب کو سپورٹ کرتے ہوئے بڑا ہوا ہوں اور چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے۔ یہ میرے خاندان، دوستوں اور کوچز کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…