بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہم سے کوئی کوتاہیاں اور گناہ ہوئے ہیں کہ عمران خان کی صورت میں ہم پر عذاب نازل ہوا

datetime 12  دسمبر‬‮  2021 |

سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ہم سے بھی کوئی کوتاہیاں اور گناہ ہوئے ہیں کہ عمران خان کی صورت میں ہم پر عذاب نازل ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی کال پر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف پیپلزپارٹی ضلع سکھر کے زیر اہتمام

سٹی بائی پاس پر دیئے جانے والے دھرنے میں سیکڑوں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، دیئے جانے والے دھرنے میں رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ،پی پی ضلع سکھر کے حاجی انور خان مہر ، پی پی سٹی سکھر کے مشتاق سرھیو، ڈاکٹر ارشد مغل ، چوہدری اظہر حسنین سمت پی پی ذیلی تنظیموں کے عہدے داروں سمیت دیگر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف نعریبازی کی ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ و دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ اگر ملک میں مہنگائی ہو تو حکمران کرپٹ ہوتا ہے اب حکومت میں کرپشن ہوئی ہے میں الزام نہیں لگارہا مگر مجبورن کہنا پڑتا ہییہ حکقنت تو گیس ہی نہیں اربوں روپیلوٹ کر کھاگئی یے ملک میں پیٹرول مہنگا ہے گیس کا بحران ہے لاکھوں لوگوں کو روزگار سے نکال کر ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں ہمارا نوجوان اس انتظار میں تھے کہ انہیں روزگار ملے گا مگر آج ہر طرف بھوک ہے تنخواہ بہت کم۔ہے گوشت مرغی پیٹرول بجلی گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اس مہنگائی میں مزدور اور عوام کہاں جائیں ڈالر ایک سو دس روپے سے ایک سو اسی روپے کا ہوگیا ہے عمران خان نے کہا تھا سب کچھ تبدیل کردوں گا اس کی تبدیلی مہنگائی کے سونامی کی صورت میں عوام پر مسلط۔ہیاب عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا اور یہ مسئلہ تب حل ہوگا جب لوحلگ سڑکوں پر آکر کیئن گے کہ ہمیں نیا نہیں پرانا پاکستان چاہیئے ، واضع رہے کہ پیپلزپارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنوں کے دھرنے کے باعث بائی پاس پر سندھ اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی اور روڈ پر دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں اور مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…