بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

گھبرانا نہیں، بہت جلد تمام مسائل پر قابو پائیں گے، فرخ حبیب

datetime 12  دسمبر‬‮  2021 |

فیصل آباد (آن لائن)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تبدیلی کا خواب دیکھنے والے پی ٹی ائی سے تعلق رکھنے والے تاجر فیصل آباد کے مسائل پر وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے سامنے پھٹ پڑے‘ ‘ وزیرمملکت میاں فرخ حبیب نے اطمینان سے مسائل سنے اور انہیں جلد حل کروانے کی یقینی دہانی کروائی بس گھبرانا نہیں،‘انہوں نے کہا کہ بہت جلد فیصل آباد کے تمام

مسائل پر قابو پائیں گے اور جن مسائل کی آپ لوگوں نے نشاندہی کی ہے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ آن لائن کے مطابق مرکزی کلاتھ بورڈ کے صدر الحاج نصیر یوسف وہرہ‘ انجمن تاجران پنجاب کے جنرل سیکرٹری تحریک انصاف کے رہنما میاں تنویر ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیصل آباد ملک کا تیسرا بڑا شہر اور پاکستا ن کا مانچسٹر ہے جس کے مسائل روز بروز بڑھتے ہی جا رہے ہیں‘ حکومتی نمائندے سوائے وعدوں کے کچھ نہیں کر رہے اور زبانی جمع خرچ اور طفل تسلیوں کے علاوہ عوام کیلئے کچھ نہیں کر سکے‘ انہوں نے کہا کہ اس وقت فیصل آباد کے چار اہم مسائل ہیں جنہیں فوری حل کرنے کی ضرورت ہے‘ یہ چار مسائل فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کا نہ ہونا‘ آٹھ بازاروں اور اس سے ملحقہ گول بازاروں اور مارکیٹوں میں پارکنگ کا نہ ہونا‘ کاروباری حب آٹھ بازاروں میں بجلی کا ناکارہ سسٹم اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار چنیوٹ روڈہے‘ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے تاجروں نے ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلاء کے ساتھ مل کر 27 دن ہڑتال کی ‘اس وقت کی حکومت اور آپ کی حکومت کے ہر وزیر نے سوائے وعدوں کے کچھ نہ کیا اور فیصل آباد کے عوام لاکھوں روپے خرچ کر کے لاہور کے وکلاء کرتے ہیں اور اپنے کیس کے سلسلہ میں ناچاہتے ہوئے بھی لاہور جاتے ہیں‘ فیصل آباد کے آٹھ بازاروںمیں پارکنگ نہ ہونے سے یہاں سے پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے اور سے ظلم یہ ہے کارپوریشن کے عملے کی ملی بھگت سے لوگوں نے فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ جما لیا ہے اور بیچارے عوام فٹ پاتھ سے بھی نہیں گزر سکتے‘ آٹھ بازاروں میں بجلی کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے بجلی کی تاریں اس قدر پرانی ہو چکی ہیں کہ وہ لوڈ برداشت نہیں کرتیں جس کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہونے سے تاجروں کے دوکانوں میں آٹھ لگ جاتی ہے اور کروڑوں روپے کا نظام ہو جاتا ہے‘ چوتھا مسئلہ چنیوٹ روڈ کی ابتر صورتحال ہے جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار یہ مصروف روڈ ایکسیڈنٹ کی آماجگاہ بن چکا ہے‘ گذشتہ چند ماہ میں سینکڑوں لوگ ایکسیڈنٹ کا شکار ہو کر یا تو موت کی وادی میں چلے گئے ہیں یا پھر زخمی ہو کر اپنے گھروں میں پڑے ہیں‘ اس مصروف روڈ سے روزانہ 60 سے 70 ہزار لوگ گزرتے ہیں جن کی زندگیوں کا خطرہ لاحق ہو چکا ہے‘ آپ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں ہمیں یقین ہے کہ آپ ہمارے مسائل حل کروائیں گے‘ناکہ وعدوں پر ٹرخائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…