بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

اورنگی ٹاؤن پولیس مقابلہ جعلی نکلا، مقتول نوجوان ارسلان محسود بے گناہ قرار

datetime 11  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) پولیس حکام نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کو بے گناہ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ مقتول نوجوان ارسلان اورزخمی یاسر نہتے تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں

نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر تفتیشی حکام نے ابتدائی طور پرجاں بحق اور زخمی نوجوان کو بے گناہ قرار دے دیا۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ اورنگی مقابلہ اب تک کی تفتیش کے مطابق جعلی تھا، مقتول نوجوان ارسلان اورزخمی یاسر نہتے تھے، مقتول کی جانب سے فائرنگ کی گئی نہ ہی ان کے پاس اسلحہ تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ زخمی کا بیان بھی حاصل کیا جائے گا، کیس سے متعلق مزید شواہد بھی اکھٹے کییجارہے ہیں، مکمل تفتیشی رپورٹ میں کچھ وقت لگے گا۔اہلکار توحید نے بیان میں کہا تھا کہ دونوں نوجوانوں کو مشکوک جان کر روکا تھا، موٹر سائیکل نہ رکنے پر فائرنگ کی۔یاد رہے مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان ارسلان محسود کے زخمی دوست نے انکشاف کیا تھا کہ پولیس نے بغیر روکے گولی چلائی، ایک گولی مجھے ٹانگ میں لگی جبکہ ارسلان کو نیچے گرا کرگولی ماری گئی۔خیال رہے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیر کی شب ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک قرار دیا گیا تھا،اہلخانہ کے مطابق بیٹا کوچنگ سینٹر سے واپس جا رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا تھا۔مبینہ ملزم کی ہلاکت پر فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…