کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2022 خطرناک ہے ، آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ہفتہ کو سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے
والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے، آئندہ 3 ماہ اہم ہیں،سال 2022 خطرناک ہے۔منظوروسان نے کہا کہ ہوسکتا ہے ملک میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، 2022 میں جنرل الیکشن ہوں، انتخابات میں عمران کی پارٹی سے کوئی سیاسی رہنما ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہوگا۔پی پی رہنما نے کہا کہ اس حکومت میں اسکینڈل ہی اسکینڈل ہیں، انہوں نے 3 سالوں میں دوسروں کے کاموں کا کریڈٹ لیاہے، عمران خان حکومت نے3سالوں میں کچھ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ سندھ میں جی ڈی اے پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتا، مرکزمیں (ن )لیگ سے مقابلہ سخت ہوگا،پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں نہیں ہے،پی ڈی ایم کمزورہوچکی ہے۔