منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،چوہدری شیرعلی

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔اگلے ماہ میاں محمد نوازشریف کی کال آنیوالی ہے۔ملک بچانے کی خاطر ہرشہری کو میاں نوازشریف کی کال پر باہر نکلنا ہوگااورموجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے

قربانی دینا ہوگی۔جب تک ڈالر کی قیمت کم نہیں ہوگی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔پاکستان تحریک انصاف والے ساڑھے 3سالوں کے دوران تمام ترکاوشوں کے باوجود میاں نوازشریف پرکرپشن کا ایک کیس بھی ثابت نہیں کرسکے موجودہ حکومت کی طرف سے دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام تنگ آچکے ہیں۔اب اپوزیشن سے زیادہ عوام حکومت سے نجات اورصاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں تبدیلی اورنئے پاکستان کانعرہ لگانے والوں نے قائد اعظم کے پاکستان کو بھی تبدیل کردیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی111 کے علاقہ طارق ا?باد شادمان روڈپرجلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ممبرصوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل ،اسراراحمد منے خان میزبان چیئرمین یونین کونسل شیرازکاہلوں،سیدعلی بلال شاہ اوردیگرنے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جھوٹ فریب اوردھوکہ سے اقتدارمیں آنے والی حکومت ملک اورعوام کے لئے بہترثابت نہیں ہوسکی۔میاں نوازشریف کے جھوٹے اوربے بنیادمقدمات سے سرخروہونے میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا۔’’بابارحمتے ‘‘جیسے سب بے نقاب ہورہے ہیں۔عمران خان نے صرف ملک اورقوم کومعاشی نقصان نہیں پہنچایابلکہ اپنے سہولت کاروں کو بھی بدنام اور نے کام کیاہے سواتین سالہ کردارمیں عوام نے دیکھ لیاہے کہ پی ٹی آئی کوئی عوام اورسیاسی جماعت نہیں۔عام انتخابات میں وہ تیسرے درجے کی جماعت ثابت ہوگی۔چوہدری شیرعلی نے کہاکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ا?ٹا’چینی’دالیں’گھی’پٹرول’ادویات ‘گیس’بجلی اور روزمرہ اشیائ� کی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں ۔عام شہری جو ماہانہ 20ہزار روپے کماتا ہے اس کے گھر کے اخراجات 50ہزار تک پہنچ چکے ہیں اب حالات یہ ہیں کہ اگرگھر کا بزرگ بیمار ہو جائے تواسکے علاج کیلئے پیسے نہ ہونیکی وجہ سے اہل خانہ اللہ تعالیٰ سے اسکو پردہ دینے کی دعائیں مانگتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کے دور میں ہرشہری خوشحال تھا اورلوگوں کے کاروبار چل رہے تھی’عوام کو روزگار مل رہا تھا اورعمران نیازی نے عوام کوایک کروڑ نوکریاں’50لاکھ افراد کو گھروں کا اعلان کرکے بے وقوف بنایا۔ان کی نوکریاں اور بے گھر افراد کے گھرکہاں ہیں بلکہ موجودہ دور میں لوگوں کا روزگار چھن گیا ہے۔میاں نوازشریف کے دورمیں ڈالر 104روپے کا تھا جو اب بڑھ کر 178روپے کا ہوچکا ہے اورملک کی کرنسی کی قیمت روز بروز نیچے کو جارہی ہے جوچیزیں ہم باہر سے منگواتے ہیں وہ 104روپے کی بجائے 178روپے میں مل رہی ہے مہنگی اشیائ� باہر سے منگوا کر سستی کیسے بیچ سکتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…