منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ،مزید مہنگے ہونے کا امکان

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ نے درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیدی جس کے بعد درآمدی موبائل فون مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر فکسڈ سیلز ٹیکس رجیم کو نارمل ریجم عائد کرنے پر غور کررہی ہے ،

اس اقدام سے درآمدی موبائل فون پر ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا اور مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فون کو بہت سپورٹ ملے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ درآمدی موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے لیے فنانس سپلیمنٹری بل میں تبدیلی کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے ، سپلیمنٹری فنانس بل آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ بھی ہے۔ذرائع کے مطابق سپلیمنٹری بل لانے کے لیے قومی اسمبلی سے منظوری لینا ہوگی اور حکومت کو 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے لیے سپلیمنٹری بل لانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے تیار شدہ درآمدی موبائل فون ہر فکسڈ ٹیکس ریجیم ختم کرنے کی تجویز دی ہے ، 501 ڈالر مالیت کے درآمدی موبائل فون پر فکسڈ ٹیکس 9270 روپے ہے تاہم درآمدی موبائل فون پر فکسڈ ٹیکس ختم ہونے کے بعد سیلز ٹیکس 15 ہزار روپے تک ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…