ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عرفان خان اپنی موت سے دو سال قبل ہی جانتے تھے کہ وہ زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکیں گے، نصیرالدین شاہ نے کہا کہ جب وہ زیر علاج تھے تو میں میری کئی بار ان سے بات چیت ہوئی وہ کہتے تھے کہ میں دیکھ رہا ہوں موت میرے قریب آ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح عرفان خان نے اپنی بیماری کا مقابلہ کیا وہ حیرت انگیز اور سبق آموز ہیں ، عرفان خان نے بہت بہادری کا مظاہرہ کیا۔