اسلام آباد( ویب ڈیسک ) معروف فرانسیسی کمپنی نے ہر جگہ پر آسانی سے چلنے والی مکڑی نما کار تیار کرلی ، حیرت انگیز ایجاد نے ٹیکنالوجی کے میدان میں لوگوں کو حیران کردیا ہے ، فوکس نیوز کی ایک خبر کے مطابق کار بنانے والی فرانسیسی کمپنی Mecanrocنے ایک ڈرائیور سیٹ پر مشتمل ایک ایسی حیرت انگیز کار تیار کی جس کی مشابہت مکڑی سے ملتی ہے ، اس کار کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے چاروں ٹائر اپنی جگہ سے کسی بھی سطح مختلف سمت میں آسانی سے گھوم سکتے ہیں ، ہر ٹائر کی انفرادی طور پر الگ موٹر کے ساتھ ایک بیٹری ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے لگائی گئی ہے ، اگر گاڑی ہموار سطح پر چلانی ہو تو یہ بالکل ایسے چلتی ہے جیسے موٹر بائیک ہو، اس حیرت انگیز کار کو تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈھلوانی سطح پر 70ڈگری پر کار کسی مکڑی کی طرح چڑھ سکتی ہے جسے بہت سے مقاصد کیلئے استعمال میں لاکر فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے ، کار کوبنانے میں کئی سال سے لگے ہیں اس میں ایسے ملٹری آلات نصب کرنے کی کوشش کی جائے گی جس سے اسے کسی عسکری مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکے گا، اس کے علاوہ دو ڈرائیورز کیلئے بھی کار کا نیا ورژن تیار کیا جارہا ہے ، کمپنی کے مطابق ابھی تک اسے مارکیٹ میں فروخت کیلئے نہیں بھیجا گیا لیکن رواں سال کے آخر تک ممکن ہے کہ کار فروخت کیلئے دستیاب ہوگی ۔ مکڑی نما اس حیرت انگیز فرانسیسی کار کی ایجاد سے پہلے بھی حیران کن صلاحیتوں کے مالک فرانسیسی الین رابرٹ بغیر کسی ڈر کے مشکل عمارتوں پر مکڑی کی طرح چڑھ کر دنیا کو حیران کرچکے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں