منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

سانحہ سیالکوٹ ، وقوعہ کے وقت فیکٹری میں 2 ہزار ورکرز تھے، پریانتھا کے نائب کے طور پر کام کرنے والے وحید نے اس وقت کیا کام کیا، نئے انکشافات

datetime 8  دسمبر‬‮  2021 |

سیالکوٹ (این این آئی) سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس سے متعلق تحقیقات میں مزید نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق وقوعہ کے وقت فیکٹری میں 2 ہزار ورکرز تھے، پریانتھا کے نائب کے طور پر کام کرنے والا وحید بھی جھگڑے کے وقت ساتھ تھا، صورتحال دیکھ کر وحید پریانتھا کو تیسری منزل پر اس کے دفتر لے گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کے بائیومیٹرک مشین ڈیٹا کے مطابق وقوعہ کے وقت فیکٹری میں 2 ہزار ورکرز تھے، پریانتھا کے نائب کے طور پر کام کرنے والا وحید بھی جھگڑے کے وقت ساتھ تھا، صورتحال دیکھ کر وحید پریانتھا کو تیسری منزل پر اس کے دفتر لے گیا تھا۔پولیس تحقیقات کے مطابق وحید نے فیکٹری مالک شہباز بھٹی کے ساتھ مل کر صورتحال سنبھالنے کی کوشش کی تھی، اشتعال بڑھتا دیکھ کر وحید ہی پریانتھا کو چھت پر لیکر گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق پریانتھا کمارا سے اپنی طرف کا دروازہ لاک کرنے کا کہہ کر وحید جلدی سے نیچے آ گیا تھا، بدقسمتی سے چھت کی طرف دروازے کی کنڈی نہیں تھی۔ رپورٹ کے مطابق وقوعہ کے وقت فیکٹری میں 3 سو خواتین ورکرز بھی موجود تھیں، واقعہ بلاک کے 4 میں پیش آیا تھا، خواتین ورکرز کے 3 بلاک میں تھیں، وحید نے خواتین ورکرز کو کے 3 سے نکال کر عمارت کے عقبی حصے میں منتقل کیا تھا۔پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بروقت محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے خواتین ورکرز محفوظ رہیں۔پولیس کے مطابق فیکٹری سے لیے گئے10 ڈی وی آر، بائیومیٹرک مشینیں، جائے وقوعہ سے متعلق ویڈیوز بھی پنجاب فرانزک لیب بھجوادی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ آنے پر ویڈیوز اور بائیومیٹرک حاضری کو شواہد کا حصہ بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…