کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی لوک سبھا میں ایوان کی کارروائی کاآغاز ہنگامہ آرائی، شور شرابہ اور ہاتھا پائی سے شروع ہوا جبکہ اسی افراتفری کے حال میں اختتام بھی ہوا ۔ کانگریس کے ایک رکن نے جب مودی کی آمد پر کہا کہ چائے والا آگیا ہے، اس جملے کی ادائیگی کے بعد بی جے پی ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا اور کانگریس کی قیادت پر لعن تعن شروع کردی کانگریس کے رکن راہول گاندھی نے کہا جب تک کرپٹ وزیر خارجہ سشما سوراج کا استعفیٰ نہیں آجاتا ایوان میں امن و امان کی صورتحال یہی رہے گی۔روزنامہ جنگ کے رپورٹرجاوید رشید کی ایک رپورٹ کے مطابق کانگریس کے ایک رکن نے کہا کہ ایم پی کے وزیراعلیٰ سوراج سنگھ چوہان راجستھان کی وزیر اعلیٰ و سندیا راجے سندیا اور سشما سوراج(وزیر خارجہ) مودی کے کمائو پوت ہیں۔ ایک سال میں اتنی کرپشن ہوئی ہےکہ66برسوں میں اتنی کرپشن ملک میں نہیں ہوئی۔ بی جے پی کے ان تینوں رہنمائوں کو وزیراعظم نریندر مودی کی آشیر باد حاصل ہے۔