منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

گیس کے ذخائر ختم ہونے کو ہیں،وزیر توانائی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے گیس ذخائر میں تیزی سے کمی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے گیس کی پیداوار میں کمی کا نوٹس لے لیا ۔ وزیر توانائی نے خبردار

کیا ہے کہ گیس کے ذخائر ختم ہونے کو ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر توانائی نے کابینہ کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ گیس کے ذخائر 9 فیصد سالانہ کی شرح سے کم ہو رہے ہیں، نئے ذخائر نہ ملنے کے باعث آئندہ سالوں میں گیس مکمل ختم ہو جائیگی۔مستقبل میں درآمدی گیس پر ہی انحصار کرنا ہو گا، وزیر توانائی نے بتایا کہ درآمدی گیس کیلئے نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر جاری ہے، روس کے تعاون سے گیس پائپ لائن کی تعمیر کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر توانائی کی بریفنگ پر گیس کی پیداوار میں کمی کا نوٹس لے لیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کیا گیس چوری، ضیاع اور ملی بھگت گیس پیداوار میں کمی کا باعث تو نہیں بن رہے ۔وزیراعظم نے گیس چوری اور ضیاع کی تفصیلات طلب کر لیں اور گیس ذخائر میں بہتری کیلئے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…