اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

فواد چوہدری کو مچھلی ادھار کوئی نہیں دیتا، شام کو پانی ادھار مانگ کرپیتا ہے،کیپٹن (ر)صفدر

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو جہلم میں مچھلی بھی کوئی ادھار نہیں دیتا،ن لیگ کے پاس اتنا فضول وقت نہیں کہ فواد چوہدری کی بات کا جواب دیں،فواد چوہدری شام کو پانی بھی ادھار مانگ

کر پیتا ہے،ہمارا کیس ایک ظالم شخص اعجاز افضل کیخلاف ہے،وہ شخص سپریم کورٹ میں جج رہا مگر ریٹائرمنٹ کے بعد زمینوں پر قبضے شروع کر دیئے،میں اس شخص کو ریٹائرڈ جج ہی نہیں کہتا،سپریم کورٹ کے فیصلے پر مطمئن ہوں،مجھے پتہ تھا ہم فاتح ہوں گے آج بری سرکاری حاضری دونگا،ہمارا کیس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہے وہاں بھی پیش ہوں گے،ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا،مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں،جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا،بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا فوج نے جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سکھایا وہ بھی کروں گا،ہم نے شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار ہونگے،شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے،آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں کوئی بات نہیں،آصف زرداری صاحب ہمارے دل میں ہیں،بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی پر جاوں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی،اعجاز افضل کو ایف آئی آر دکھا کر پاناما کا فیصلہ لکھوایا گیا،دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے ہمارے گھر سکون ہے۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…