منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین بحر اوقیانوس کے مقابل فوجی اڈا بنائے گا امریکی انٹیلی جنس کی تازہ خفیہ رپورٹوں میں انکشاف

datetime 7  دسمبر‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا اور چین کے درمیان نفوذ کا تنازع جاری ہے۔ اس حوالے سے امریکی انٹیلی جنس کی تازہ خفیہ رپورٹوں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین وسطی افریقا کے ملک استوائی گنی میں اپنا ایک فوجی اڈا بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔میڈیرپورٹس کے مطابق امریکی ذمے داران نے ایک خفیہ رپورٹ میں بتایاکہ یہ اقدام بحرِ اوقیانوس میں چین کے پہلے مستقل بحری وجود کا

موقع فراہم کرے گا۔ امریکی ذمے داران نے خفیہ انٹیلی جنس معلومات کی تفصیلات پر گفتگو سے انکار کر دیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان بڑھ رہا ہے کہ چینی جنگی بحری جہاز امریکا کے مشرقی ساحل کے نزدیک دوبارہ سے اسلحہ سے لیس ہونے اور دیکھ بھال کی کارروائیوں کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ امر وائٹ ہائوس اور پینٹاگان کے اندیشوں کو جنم دے رہا ہے۔ادھر واشنگٹن استوائی گنی کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ چین کی پیش کو مسترد کر دے۔ امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر جون وائنر نے اس سلسلے میں اکتوبر میں استوائی گنی کا دورہ بھی کیا تھا۔امریکی ذمے داران نے غالب گمان ظاہر کیا کہ چین استوائی گنی کے اقتصادی دارالحکومت باٹا پر کنٹرول چاہتے ہیں۔ اس میں عملی طور پر خلیجِ گنی کے گہرے پانی میں چین کی ایک تجارتی بندرگاہ شامل ہے۔ علاوہ ازیں گیبون شہر کو وسطی افریقا سے ملانے والی ایک بڑی شاہراہ بھی اس کا حصہ ہے۔افریقا میں امریکی عسکری کمان کی قیادت افریکام کے کمانڈر جنرل اسٹیفن ٹانسنڈ نے رواں سال اپریل میں سینیٹ کے سامنے گواہ کے طور پر بیان میں کہا تھا کہ چین کی جانب سے سب سے بڑا خطرہ افریقا میں بحر اوقیانوس کے ساحل پر عسکری طور پر مفید ایک بحری تنصیب ہے۔یاد رہے کہ چین نے اپنا پہلا بیرونی فوجی اڈا 2017 میں جیبوتی میں قائم کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…