کراچی (نیوزڈیسک )کراچی سٹاک مارکیٹ میں بلند ترین سطح ایک اور ریکارڈ بن گیا ، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ چھتیس ہزار دو سو پچاس پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ۔ کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے ۔ بینکنگ اور پاور سیکٹر میں نمایاں سرگرمی دیکھی گئی ۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس پہلی مرتبہ چھتیس ہزار دو سو،پچاس پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ۔