پیر‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2026 

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں پیر سے شروع ہونے والے مڈٹرم امتحانات معطل کرنے کا اعلان

datetime 5  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)سرکاری تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپویشن کے تحت کرنے کے معاملے پر فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال جاری رکھتے ہوئے پیر سے تعلیمی اداروں میں شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فضل مولی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین منصور علی شاہ نے وزارت تعلیم کے حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور ڈیڈ لاک پر بریفنگ دی۔اجلاس میں عہدے داروں کی جانب سے 100 فیصد اتفاق رائے سے یہ طے پایا کہ ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تعلیمی اداروں میں کلاسز اور کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے طے کیا کہ اب مذاکرات بااختیار حکومتی سطح پر ہی کیے جائیں گے، پیر سے شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ جب اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ بحال کیا جائے گا تو دوبارہ شیڈول جاری کیا جائے گا، بچے پڑھائے گئے سلیبس کے مطابق گھروں پر تیاری جاری رکھیں گے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے ایکشن کمیٹی کی ذیلی کمیٹیاں آگاہی مہم جبکہ مرکزی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر 6 سیکٹروں کا دورہ جاری رکھے گی، جلد اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…