اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میچ کے دوران باؤلر کی جانب سے وائیڈبال کرنے پر امپائر نے نیا اشارہ متعارف کرادیا جس پر کرکٹ شائقین دنگ رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق انڈیا میں دو ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا کہ اس دوران باؤلر نے وائیڈ بال کرا دی جس پر امپائر وائیڈ بال کا اشارہ دینے کیلئے آگے بڑھے اور ہاتھوں کے بل الٹا
کھڑے ہو کر ٹانگیں کھول کر وائیڈ بال کا اشارہ دیدیا ۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق امپائر کی جانب سے اشارہ کرنے پر کمنٹیٹرسمیت شائقین کرکٹ دنگ رہ گئے ، امپائر کی وائیڈ بال کا اشارہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔کمنٹیٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ وائیڈ بال کا سٹائل دیکھیں،امپائر کرکمال کردیا۔
This should be the new standard way to signal a widepic.twitter.com/WGINp43msd
— Aatif Nawaz (@AatifNawaz) December 5, 2021