پیر‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2026 

بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

datetime 5  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج اتوار کے روز کشمیر،گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختو نخوا، خطہ ٔ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش( پہا ڑ وں پر برفباری ) کا امکان ہے ۔ پنجاب کے جنوبی /وسطی میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں

اسموگ / دھند متوقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں اسموگ / دھند کی شدت میں اضافے کی توقع ہے ۔ تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش( پہا ڑ وں پر برفباری ) کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: کاکول 12، کالام، مالم جبہ 10، بالاکوٹ 09، پٹن 04، چترال، سیدو شریف 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 09، مظفر آباد ( ایئر پورٹ 08، سٹی 07)، راوالاکوٹ 02، پنجاب: اٹک 07، چکوال 03، راولپنڈی (چکلالہ 01)، مری 01، گلگت بلتستان : گوپس 01، بلوچستان: قلات میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:لہہ منفی06،گوپس،سکردو،زیارت منفی04، گلگت منفی02، استور، کالام اور قلات میں 00ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…