ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع، سردی کی شدت میں اضافہ

datetime 4  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو بونیر اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری ہو گی۔سیاحتی علاقوں وادی نیلم،باغ، راولاکوٹ،نتھیاگلی،گلیات،

ناران اور کاغان میں اتوار کے روز بارش اور برفباری ہو سکتی ہے،وادی ہنزہ،گلگت،اسکردو،استور،چترال اور دیر میں بھی اتوار کو برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواوں کے ساتھ بارش ہو گی، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اورہلکی بارش و بو ندا باندی کا امکان ہے۔بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، پشین اور ژوب میں بارش کے ساتھ تیز ہواوں کا بھی امکان ہے۔ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، وزیرستان، کوہاٹ،اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین،حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،نارووال، لاہور اور راولپنڈی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی علاقوں میں پیر اور منگل کے مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ آئندہ چند روز تک شدید سردی پڑے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ میں کمی آئے گی جبکہ پیر سے دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،بارش کے بعد رات کے وقت سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا، کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 9 ڈکری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لہہ، گلگت،زیارت منفی 05، گوپس،استور منفی 04، ہنزہ منفی 03، کالام، سری نگر، اننت ناگ، قلات منفی 02، گڑھی دوپٹہ،دیر،پلوامہ، راولاکوٹ اور بارہ مولہ میں درجہ حرارت منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…