سیکرامنٹو(نیوز ڈیسک).امریکی ریاست کیلی فورنیا کی جنگلات میں لگی آگ خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی ہے، حکام نے رواں سال کی سب سے بڑی آگ قرار دیدیا ہے۔ ایک ہفتہ ہو گیا لیکن کیلی فورنیا کی جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ 10000فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب 65000ایکڑ اراضی پر پھیلے جنگلات جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ 50سے زائد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں، جبکہ مزید 7000مکانات کو خطرات لاحق ہیں۔ حکام نے اسے رواں سال کی سب سے بڑی آگ قرار دیا ہے۔ خطرے کے پیش نظر 13000افراد کو نقل مکانی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔