منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

گیس بحران پر قابو پانے کی کوشش، وفاقی کابینہ کا ملک سے نکلنے والی گیس کو صرف گھریلو صارفین کو دینےکا فیصلہ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ایل این جی پر چلے والے پاور پلانٹس کو پانچ فیصد اضافی گیس دینے کا فیصلہ جبکہ ملک سے نکلنے والی گیس صرف گھریلو صارفین کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک میں

نکلنے والی گیس صرف گھریلو صارفین کو دی جائے جبکہ آئی پیز اور کھاد فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کےعلاوہ ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو پانچ فیصد اضافی گیس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان گیس پورٹ نے گوادر سمیت ملک بھر میں ایل این جی سپلائی کے لیے ساڑھے 22کروڑ ڈالر کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔کمپنی کے چیئر مین اقبال زیڈ احمد کے مطابق گوادر کی عوام گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں لہٰذا گوادر میں ایل این جی لا کر بلوچستان سمیت پورے ملک کو دی جاسکتی ہے۔اقبال زیڈ احمد نے دعویٰ کیا کہ وہ 7 مہینوں میں ایل این جی لا سکتے ہیں جو گوادر کے عوام کو ایل پی جی سے آدھی قیمت پر سلینڈر کے ذریعے فراہم کی جائے گی تاہم اس کے لیے اوگرا سمیت متعلقہ ادارو ں سے این او سی کا انتظار ہے۔چیئرمین پاکستان گیس پورٹ کے مطابق یہ ایل این جی بلوچستان سمیت ملک بھر میں سلینڈرز اور ٹینکرز کے ذریعے فراہم کی جائے گی، بحری جہاز سے ٹینکرز صنعتوں کو دیے جائیں گے جب کہ گھریلو صارفین کو سلینڈرز میں دی جائی گی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ سے این او سی کاانتطار ہے، 7 مہینے میں ایل این جی لے آئیں گے جو صرف گوادر بلوچستان نہیں پورے ملک میں جائے گی۔پاکستان گیس پورٹ گوادر پورٹ کے ذریعے یومیہ 30کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، 125ملین ڈالر کی سرمایہ کاری فیز ون 100ملین دالر کی فیز ٹو میں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…