اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

اگر مریم نواز کی آڈیو میں کوئی غیر قانونی بات ہے تو تحقیقات ہونی چاہئے سابق وزیراعظم نے آڈیو اور ویڈیو لیک ہونا ملک کی بدقسمتی قرار دے دیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جو باتیں ہوئیں اگر چیئرمین نیب وہ سن لیں تو شاید خود ہی چھوڑ دیں،چیئرمین نیب کو تاحیات نوکری بھی دے دیں تو ملک کون چلائے گا،مریم نواز نے اگر کوئی جرم کیا تو چیلنج کرتے ہیں کارروائی کریں،تیس سے زائد کمیشن بنے ،کسی کمیشن سے توقع نہیں وہ کوئی رپورٹ دے گا، ایک سال سے

براڈ شیٹ سامنے آیا ہے ، نیب ابھی تک خاموش ہے ،ملکی حالات سے عوام بہت پریشان ہیں،سعودی عرب اور آئی ایم ایف معاہدوں سے مزید مہنگائی آئے گی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ نام نہاد ملک کا احتساب کا نظام ملک میں تباہی پھیلا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جو باتیں ہوئیں اگر چیئرمین نیب وہ سن لیں تو شاید خود ہی چھوڑ دیں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کو تاحیات نوکری بھی دے دیں تو ملک کون چلائے گا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے کرونا مریضوں کو بھی نہیں بخشا انہوںنے کہاکہ ایک ہفتہ ہو گیا اس بات کو سامنے آئے ہوئے،چیئرمین نیب کی آنکھیں، منہ ابھی تک بند ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک سال سے براڈ شیٹ بھی سامنے آیا لیکن نیب ابھی تک خاموش ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہاں ایک قرضہ کمیشن بھی بنا تھا تاہم تین سال سے اسکی رپورٹ سامنے نہیں اسکی۔ انہوںنے کہاکہ چینی کمیشن بنا ، ستر روپے والے چینی ڈیڑھ سو روپے پہنچ گئی لیکن آج تک چینی رپورٹ بھی سامنے نہیں آئی۔ انہوکںنے کہاکہ ملکی حالات سے عوام بہت پریشان ہیں،سعودی عرب اور آئی ایم ایف معاہدوں سے مزید مہنگائی آئے گی۔انہوںنے کہاکہ ہمارا کام ہے ملک کی خرابیاں اور وجوہات عوام کے سامنے رکھیں انہوںنے کہاکہ ملک کے معاملات کو بہتر کرنے کا پہلا قدم شفاف انتحابات ہے ،نیب کو ختم کردیں یا ایک شق ایڈ کر دیں کہ اسکا اطلاق صرف مسلم لیگ (ن پر ہو گا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کو چیلنج کرتا ہوں ٹی وی پر آکر بتا دیں کس سیاست دان سے کتنے پیسے ریکور ہوئے؟،جس ملک میں چیف جسٹس عدالتی فیصلوں اور الیکشن پر انداز ہو ،اس ملک میں انصاف باقی رہ جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے اگر کوئی جرم کیا تو چیلنج کرتے ہیں کارروائی کریں،تیس سے زائد کمیشن بنے ،کسی کمیشن سے توقع نہیں وہ کوئی رپورٹ دے گا۔شاہدخاقان عباسی نے بتایا کہ 4 وزارتوں میں چوری پر چیئرمین نیب خاموش ہیں، ملک میں کمیشن ہی کمیشن بن رہے ہیں لیکن نتیجہ سامنے نہیں آتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…