بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کرتار پور صاحب کے احاطے میں فوٹو شوٹ پر ماڈل نے معافی مانگ لی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور صاحب کے احاطے میں فوٹو شوٹ کروانے والی ماڈل صالحہ امتیاز نے معافی مانگ لی۔ماڈل صالحہ امتیاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا معافی نامہ جاری کیا۔صالحہ امتیاز نے کہا کہ ‘حال ہی میں، میں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر

پوسٹ کی جو کسی شوٹ یا کسی چیز کا حصہ بھی نہیں تھی، میں صرف تاریخ کے بارے میں جاننے اور سکھ برادری کے بارے میں جاننے کے لیے کرتار پور گئی تھی۔ماڈل نے کہا کہ ‘یہ فوٹو شوٹ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے نہیں کیا گیا تھا تاہم، اگر میں نے کسی کو تکلیف دی ہے یا وہ سوچتے ہیں کہ میں نے وہاں کی ثقافت کا احترام نہیں کیا تو میں معافی چاہتی ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ میں نے صرف لوگوں کو تصویریں کھینچتے دیکھا اور میں نے وہاں بہت سی سکھوں کی تصویریں بھی کھینچیں۔صالحہ امتیاز نے یہ بھی کہا کہ ‘میں سکھ کلچر کا بہت احترام کرتی ہوں اور میں تمام سکھ برادری سے معافی چاہتی ہوں۔ماڈل نے کہا کہ ‘میں نے یہ تصاویر صرف یادگار کے طور پر لی تھیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں تاہم، مستقبل میں، میں ہمیشہ ان چیزوں کے بارے میں محتاط رہوں گی اور ایسی حرکتوں سے پرہیز کروں گی۔اْنہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ‘براہِ کرم! اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ وہ فوٹو شوٹ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کرتارپور میں گوردوارہ سری دربار صاحب کے احاطے میں ایک فیشن برانڈ کے لیے خاتون ماڈل کی فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آئی تھیں، جس پر سکھ برادری کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…