پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایسا درخت جس پر ایک 2 نہیں پورے 40 پھل اگتے ہیں

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے ایک درخت پر 2 یا 3 پھلوں کے پیدا ہونے کا تو سنا ہوگا لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ امریکا میں ایک ایسا درخت بھی موجود ہے جس پر بہ یک وقت 40 اقسام کے پھل اگتے ہیں۔امریکی آرٹسٹ اور سائنس دان وین ایکن نے اپنی شبانہ روز محنت اور تجربات سے بالآخر ایک ایسا درخت تیار کرلیا جو ایک ہی وقت میں 40 پھل اگا سکتا ہے جس میں آڑو، آلو بخارہ، خوبانی چیری اور دیگر اسٹون فروٹ شامل ہیں اور جب یہ تمام پھل ایک ساتھ درخت پر اگتے ہیں تو ایک دلفریب نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ سائنسدان وین ایکن کا کہنا ہے کہ وہ اس درخت کو ایک آرٹ ورک، ریسرچ پراجیکٹ اور ایک قسم کا پھلوں کو محفوظ کرنے کے طور پر لے رہے ہیں۔
ایکن کے مطابق انہوں نے اس کام کے لیے مختلف پھلوں کے پودوں کے قلم لے کر جن میں سے بعض درختوں کے پھلوں کے پھول والی ٹہنیاں اور کچھ کی جڑیں لے کر پیوندکاری کی اور اس کے بعد ان شاخوں پر جہاں پھل نہیں اگتے تھے وہاں بھی پھل اگنے لگے اور یوں ایک ہی درخت پر کئی اقسام کے پھل نکل آئے لیکن پھل سے قبل اس درخت پر اگنے والے مختلف رنگوں والے پھولوں سے درخت کا حسن دیدنی ہوتا ہے۔
ایکن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک امریکا کی 7 ریاستوں میں اس طرح کے 16 درخت اگائے ہیں جن میں ہر درخت منفرد ہے اور اسے میوزیم، یونیورسٹی کیمپسز اور کچھ دیگر جگہوں پر اگایا گیا ہے۔ انہوں نے اب تک اس مقصد کے لیے 250 پھلوں کے اقسام کا استعمال کیا ہے جب کہ ہرمختلف پھلوں کا ملاپ اپنی الگ وراثت اور نسلی خوبیاں رکھتا ہے جس سے ان پھلوں کی نسل کو محفوظ بھی رکھا جا سکتا ہے۔ ایکن نے اس 40 پھلوں والے درخت کو پہلی بار 2011 میں اگایا جو 3 سال میں پھل دینے کے لیے تیار ہوا



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…