اسلام آباد/ریاض(این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی اقامہ ہولڈرز اور عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری ہے ، اب مسافروں کو سعودی عرب میں 14 دن کے بجائے 5 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سے پابندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ سعودی اقامہ ہولڈرز اور عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری ہے، براہ راست سعودی عرب پروازوں پرپابندی ختم ہوگئی۔وزیرمذہبی امور نے کہاکہ مسافروں پر 14 دن قرنطینہ کی پابندی بھی ختم کردی گئی، اب مسافروں کو سعودی عرب میں 5دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستانی زائرین کیلئے عمرہ بحالی کی راہ ہموارہوگئی ہے، پابندی پر خاتمے کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔ویکسین کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ سائنوفام،سائنوویک کے حامل افراد کو بوسٹر لگوانا ہوگی، سعودی حکام کی وضع دیگرایس اوپیزپرپابندی لازم ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پابندی کے خاتمے پر خادم حرمین شریفین کے شکر گزارہیں، زائرین کیلئے 5 دن قرنطینہ ختم کرانے کی کوشش کریں گے۔