جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایران نے ترکی سے متصل سرحد سیل کردی

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک )ایرانی حکام نے ترکی سے متصل سرحد سیل کرنے کے بعد اپنی طرف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پر سیکیورٹی بڑھانے کا مقصد کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کی پیشگی تیاری ہے۔ تاہم سرحد سیل کرنے کا فیصلہ مستقل نہیں بلکہ عارضی ہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی پولیس چیف حسین اشتری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ترکی سے متصل سرحد سیل کردی ہے اور دونوں طرف آمد ورفت کا سلسلہ معطل کردیا گیا ہے۔ایرانی سیکیورٹی اداروں کی مقرب نیوز ایجنسی “تسنیم” کے مطابق پولیس چیف حسین اشتری کاکہنا ہے کہ ایران کی ترکی سے متصل شمال مغربی سرحد کو بند کرنے کا فیصلے ایران کی اعلی قومی سلامتی کمیٹی کیجانب سے جاری کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی شمال مغربی سرحد پر گڑبڑ کا اندیشہ تھا جس کے پیش نظر سرحد کو سیل کیا گیا ہے۔ پچھلے چند ایام میں ترکی کے اندر پیش آنیوالے پر تشدد واقعات کے بعد احتیاط کے طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ ایران کے شام کی سرحد سے متصل شہر ‘سورج’ میں پچھلے مہینے ایک خود کش بم دھماکے میں 32 افراد کی ہلاکت کے بعد ترکی نے دولت اسلامیہ عراق وشام “داعش” اور کرد باغیوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔ اگرچہ ترک حکومت کی جانب سے سورج میں بم دھماکوں کی ذمہ داری “داعش” پرعاید کی گئی تھی تاہم صدر رجب طیب ایردوآن کے حکم پر کرد باغیوں کے خلاف بھی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…