جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

داعش نے دو ہفتوں میں 2000 عراقیوں کے سرقلم کر ڈالے

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(نیوزڈیسک )شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر قابض دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام “داعش” نے پچھلے دو ہفتوں کے دوران عراق کے شمالی شہر موصل میں کم سے کم 2000 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔عراقی شہر “نینوی” سے نشریات پیش کرنے والے “ریڈیو سوا” نے اپنی ایک آڈیو رپورٹ میں موصل میں داعش کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران دو ہزار عراقیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قتل کیے گئے عراقی شہریوں کی اکثریت سرکاری ملازمین پر مشتمل تھی۔ ان میں عراقی فوج، پولیس اور الیکشن کمیشن کے اہلکار شامل ہیں۔عراق کے شہر نینوی میں کردستان کے ایک عہدیدار نے غیاث سورجی نے بتایا کہ داعش نے مقتول شہریوں کے ناموں کی تفصیلات مشرقی موصل میں سومر کالونی میں مختلف مقامات پر چپسپاں کی ہیں اور ساتھ ہی شہریوں سے مقتولین کی میتیں واپس کرنے کے مطالبے پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔مسٹرسورجی کا کہنا ہے کہ داعش کے ہاتھوں مارے جانے والے عراقے شہری دو ہفتے قبل یرغمال بنائے گئے تھے تاہم گرفتاری کے کچھ ہی دنوں بعد انہیں گولیاں مار کرقتل کر دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…