جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یمن:حکومتی فورسز نے العند فوجی اڈہ باغیوں سے آزاد کرالیا

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعا(نیوزڈیسک) آئینی حکومت کی بحالی میں سرگرم قوتوں نے شدید لڑائی کے بعد جنوبی یمن کے العند فوجی اڈے سے باغیوں سے نکال باہر کیاہے اور اب اڈے کامکمل کنٹرول حکومت نواز فورسز کیہاتھ میں ہے۔ذرائع کے مطابق العند فوجی اڈے کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے بہ یک وقت فضائی اور زمینی آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں حوثی باغی اور منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا بھاگ کھڑی ہوئی۔قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں لڑنے والی ملیشیا نے ایک بریگیڈ فوج کو ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں سے لیس کرنے کے بعد العند فوجی اڈے پر مغرب کی سمت سے حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ مزاحمتی ملیشیا نے فوجی اڈے کی طرف اپنی سپاہ کی پیش قدمی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق العند فوجی اڈے پرمغربی سمت سے حملے کے لیے بریگیڈیئر فضل حسن کی قیادت میں فوج اور مزاحمتی ملیشیا کے کارکن آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت نواز فورسز کو الصبیحہ نامی ایک مقامی قبیلے کے جنگجوئوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ حکومت نواز قوتوں نے مغرب کی سمت سے آہستہ آہستہ پیش قدمی شروع کی ہے جب کہ اسی فوجی اڈے کو شمال کی جانب سے القاعدہ نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ العند فوجی اڈے کے قریب المثلث کے مقام سے بھی حکومتی فورسز نے پیش قدمی کی تیاری شروع کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…