جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

غیر ملکی مزدور کی اپنے پاکستانی ساتھی کو قتل کرنے کی کوشش ، پولیس نے گرفتار کرلیا

datetime 4  اگست‬‮  2015
Generic image of a knife-wielding lunatic. Stabbing. Stabbed. Crime. Knife crime. Knives. Man.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک) ورکرکی اپنے 20سالہ پاکستانی ساتھی کوچھرے کے وار سے قتل کرنے کی کوشش، بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا، عدالت میں جاری سماعت کے مطابق واقعہ پچھلے سال ستمبر کی 25تاریخ کو پیش آیا،23سالہ ملز م جس کی شناخت’ کیو ایچ ‘کے نام سے ہوئی ہے ،مبینہ طور پر اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اسے شکایت کنندہ کا بینک کارڈ ملا تھا جو اسے واپس دینے کیلئے میں نے اس کے کمرے میں چلنے کو کہا، وہاں جاکر میں نے کے پیٹ، کمر اور سینے پر چھرے سے وار کیے ، واقعہ کا شکار ہونے والی 20سالہ پاکستانی مزدور نے اپنے بیان میں بتایا کہ مذکورہ شخص نے کمرے کا دروازہ بند کرنے کے بعدلائٹ بجھا کر اس پر چھرے سے وار کردیے ،میں نے کسی طرح وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی اور باہر نکل کر اپنی جان بچائی ، وہاں موجود ایک 34سالہ پاکستانی مزدور نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دونوں لوگوں کے درمیان کمرے میں جاری لڑائی کی آوازیں سنیں جب اس نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو وہ اند ر سے بند تھا، پولیس اہلکار کے مطابق انہوں نے ملز م کو مزدوروں کے رہائشی علاقے دبئی انویسٹمنٹ پارک جبیل علی سے گرفتار کیا، عدالت عالیہ نے مقدمہ کی سماعت 16اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…