بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

کرتار پور راہداری نے بچھڑے دوست ملادیے 94ٗ سالہ گوپال سنگھ کی 91 برس کے محمد بشیر سے 74 سال بعد ملاقات

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارروال (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے حوالے سے کرتار پور میں ہونے والی سالانہ تقریب  میں بھارت سے آنے والے 94 سالہ سردار گوپال سنگھ  اور مقامی پاکستانی شہری 91 سالہ محمد بشیر کی 74 سال بعد ملاقات ہوئی اور دونوں نے بچپن کی یادوں کو آپس میں شیئر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ

بڑا جذباتی منظر تھا دونوں ایک دوسرے کو دیکھ  کر جی بھر کر روئے اور بچپن اور لڑکپن کی باتیں کرتے رہے۔اس موقع پر محمد بشیر کا کہنا تھا کہ وہ کرتار پور صاحب میں اپنے سکھ دوستوں کے ساتھ آیا کرتے تھے اور یہاں لنگر کھاتے تھے اور یہیں پر کھیلتے تھے، تقسیم ہند کے بعد سردار گوپال سنگھ بھارت چلے گئے اور اب 74 برس بعد دونوں کی ملاقات ہوئی۔دوسری جانب کرتار پور میں جاری بابا گرو نانک دیو جی کے 552ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ۔بھارت سے تین ہزار کی تعداد میں سکھ یاتریوں نے کرتار پور کا دورہ کیا اور تقریبات میں شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ نارووال کی طرف سے ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کا صبح سویرے کرتار پور کا دورہ کیااور کرتار پور میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ سکھ یاتریوں نے پاکستان راہداری کھولنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکو بھرپور خراج تحسین اورشکریہ اداکیا۔انہوں نے پاکستان میں بہترین انتظامات پر حکومت پنجاب

اور ڈی سی نارووال نبیلہ عرفان کا بھی شکریہ ادا کیا۔سکھ یاتریوں نے پاکستان کو امن، محبت اور بھائی چاریکا ملک قرار دیا۔ سکھ یاتریوں نے کرتار پور میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔سکھ یاتریوں نے پاکستان آکر پاک انڈیا زندہ باد کا نعرہ لگایا سکھ یاتریوں نے پاکستان میں تجارت کے کاروبار کو فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ۔سکھ یاتریوں نے پاکستان سے محبت بھرے پیغامات کو سراہا۔اور پاکستان کے لوگوں کو پیار اور عزت والے الفاظ سے یاد کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…