جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں خستہ حال عمارت گرنے کا ایک اور واقعہ، متعدد افراد ہلاک

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ممبئی سے ملحقہ شہر تھانے میں واقع تین منزلہ عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ملبے تلے مزید افراد کے دبنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے شہرتھانے کے علاقے نوپاڑہ میں 50 سال پرانی خستہ حالت 3 منزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں جنہیں تاحال نکالنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں۔ پولیس نے 11 افراد کے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کو مخدوش قراردیا جاچکا تھا جس کے باوجود رہائشی عمارت خالی کرنے پر تیار نہیں تھے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ دارالحکومت دہلی کے گنجان آباد علاقے وشنو گارڈن میں ایک 4 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 5 افراد ہلاک ہوئے تھے گذشتہ ہفتے ٹھاکرلی علاقے میں بھی ایک عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…