ٹوکیو(نیوزڈیسک)سلک ،کاٹن ،مخمل ،بنارسی اور دیگر مٹیریل کے کپڑے تو دنیا بھر میں تیار کیے جاتے ہی ہیں لیکن جاپانی ماہرین نے ایسا کپڑا متعارف کر ایا ہے جو جگمگ کرتا قوس قزاح کے رنگ بکھیرتا ہے۔ اس کپڑے میں روشنیاں بکھیرتے کسی قسم کے مو تی ستارے یا LEDلائٹس نہیں لگائی گئی بلکہ اس کپڑے کو بناتے وقت اس میں فائبر آپٹکس کا بھی استعمال کیا گیا ہے جن کی بدولت یہ کپڑا برقی قمقموں کی طرح ا جالا کر تا ہے۔یہ فائبر آپٹس سے بنا کپڑا کمپیوٹر کے ساتھ نصب کرکے اپنے من پسند رنگوں میں روشن کیا جاسکتا ہے جو کہ رات کے اندھیرے میں دلکش منظر پیش کرتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں