جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

گوئن سٹیفانی اور گیون میں13سال بعد علیحدگی

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) امریکی گلوکارہ اور اداکارہ گوئن سٹیفانی اور گیون روسڈیل میں علیحدگی ہو گئی۔ دونوں کی شادی 13 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک طلاق کی باضابطہ کارروائی مکمل نہیں ہوئی لیکن گوئن نے طلاق کے لئے عدالت میں کیس دائر کر دیا ہے اور وہ اپنا گھر چھوڑ کر علیحدہ گھر میں منتقل ہو چکی ہیں۔گوئن اور گیون نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ہم شادی شدہ زندگی میں ایک دوسرے کے پارٹنر نہیں رہیں گے تاہم اپنے تینوں بچوں کے پرورش ہم اسی انداز میں کریں گے اور اس حوالے سے ہم پارٹنر رہیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے صحت مند ماحول میں پروان چڑھیں۔ 45 سالہ گوائن نے 49 سالہ گیون سے علیحدگی کے لئے کیس فائل کیا جب کہ اب گیون نے بھی جواب داخل کرا دیا ہے۔ علیحدگی کی وجہ میں اختلافات کی شدت کو جواز بنایا گیا ہے تاہم یہ تفصیلات منظر عام پر نہیں آ سکیں کہ اختلافات کس معاملے پر ہیں۔گوئن اور گیون کے درمیان اختلافات 2010 سے چل رہے تھے تاہم دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ 2011 میں گوئن سٹیفانی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ گیون کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی لیکن اپنے بچوں کی بہتر پرورش کی خاطر وہ الگ نہیں ہوں گی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…