پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چپڑاسیوں، کلرکوں کو 16 ارب کی منتقلی پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز قابل احتساب ہیں، دستاویزی ثبوت موجود ہیں،ایف آئی اے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ میں براہ راست ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں،

شریف گروپ کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے پیچیدہ کیس میں مالیاتی فراڈ کا پتہ لگانے کے لیے محنت سے کام کیا ہے۔ایف آئی اے لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے 16 ارب روپے کی 17ہزار ٹرانزیکشنز کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا، یہ پیسے شریف گروپس کے کلرکوں اور چپڑاسیوں کے اکائونٹس میں ڈالے گئے، رقم 2008 سے 2018 کے دوران کلرکوں اور چپڑاسیوں کے اکائونٹس میں ڈالی گئی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز 2008 سے 2018 کے دوران پبلک آفس ہولڈر تھے، تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے براہ راست ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت حاصل کیے۔ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطا تارڑکے بیان کوعوام کو گمراہ کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے تردید کی اور کہا کہ چپڑاسیوں اور کلرکوں کے اکائونٹس میں 16 ارب روپے کیلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز قابل احتساب ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…