جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

موٹر وے پر ٹول ٹیکس کیوں بڑھ رہا ہے؟ حامد میر کے سوال پر ترجمان وزیر اعظم کاجواب آگیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیجٹیل میڈیا پروزیراعظم عمران خان کے ترجمان ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا ہے کہ موٹروے پر ٹول پلازہ فیس نواز شریف کے نجی کمپنی سے معاہدے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔اینکر پرسن حامد میر نے سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ لاہور اسلام آباد موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اندھا دھند اضافہ کیا جا رہا ہے ایک سال میں ایک سو روپے اور تین سال میں پانچ سو روپے سے بھی زیادہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ جی ٹی روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس لیے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان زمینی سفر موٹروے سے ہی ممکن ہے جو ہوائی سفر کے برابر ہے۔حامدمیر کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ارسلان خالد نے جواب دیا کہ پچھلے 3 سال میں 118 ٹول پلازہ جو NHA کے پاس ہیں اس پر موجودہ حکومت نے ایک روپیہ بھی نہیں بڑھایا ۔ M2 کا معاہدہ نواز شریف نے ایک نجی کمپنی کے ساتھ کیا جس کے مطابق ہر سال ٹول ٹیکس میں 10% اضافہ ہوگا ۔کراچی حیدرآباد موٹروے کا معاہدہ بھی اس طرح سال کے لئے گیاہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…