جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیش کی ہوم سیریز میں انہیں آسان نہیں لیا جا سکتا،بابر اعظم

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کی ہوم سیریز میں انہیں آسان نہیں لیا جا سکتا، سینئر کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے باوجود ٹیم میں جو کھلاڑی شامل ہیں انہیں بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کا تجربہ ہے اس لیے ہم سیریز میں اعتماد کے ساتھ کھیلیں گے۔بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان ٹیم کا اچھا مومنٹم بنا ہوا ہے اور اسی کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں ہارنے کا دکھ ہے، ہر کسی کو افسوس ہوا ہے، اس لیے تمام کھلاڑیوں کو بیک کیا ہے، انہیں اعتماد دیا ہے اس لیے مومنٹم کو برقرار رکھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہمارے 6 میچز ہیں، ان میچز میں مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے، ڈھاکا میں سیریز کی تیاری کا جتنا موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔کپتان نے کہا کہ ہماری کوشش یہی ہے کہ ورلڈ کپ کی طرح یہاں بھی اچھا کھیلیں، یہاں کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں، ویسے رنز نہیں بنیں گے جیسے یو اے ای میں بنتے رہے ہیں، یہاں وکٹ پر ٹھہرنا ہو گا، اسی سے فائدہ ہو گا۔بابر اعظم نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے فینز گراونڈ میں نہیں آسکتے تھے لیکن اب یہاں انہیں اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ملی ہے جو خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ بنگلا دیش کی ٹیم کی سپورٹ کے ساتھ ہمیں بھی فینز کی یہاں سپورٹ ملتی ہے،ہم جب اسٹیڈیم آتے ہیں تو راستے میں ہمیں لوگ چیئر کرتے ہیں۔آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کیسا کمبی نیشن ہوگا، کیا محمد حفیظ اور شعیب ملک ٹیم میں شامل رہیں گے، اس سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کس ٹیم کے ساتھ جائیں گے ابھی کچھ کہنا جلد ہو گاان کاکہنا تھا کہ وطن واپس پہنچنے پر سلیکٹرز اور دیگر افراد کے ساتھ مل بیٹھیں گے اور پلان تیار کریں گے اس وقت ہمارا فوکس سیریز ٹو سیریز ہے تمام کھلاڑیوں کے مائنڈ کلیئر ہیں، ہر کوئی اپنے رول کے مطابق کھیل رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میر پور میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…