پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

شعیب اختر کے منہ سے سچ سْن کر بہت اچھا لگا، شاہد آفریدی نے ویڈیو شیئر کر دی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اْنہیں شعیب اختر کے مسائل سْن کر بہت اچھا لگا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہیں سابق کپتان شاہد آفریدی سے بہت سے مسئلے ہیں جس کی ویڈیو اْنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔اب شاہد آفریدی نے شعیب اختر کی ویڈیو پر ردّعمل دیتے ہوئے سابق فاسٹ بولر کا شکریہ ادا کیا ہے۔شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ کے منہ سے اتنا سارا سچ سْن کر بہت اچھا لگا۔سابق کپتان نے کہا کہ میرے دوست! آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔اْنہوں نے کہا کہ آپ فٹ نظر آتے ہیں، اْمید ہے آپ کے گھٹنے آپ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔واضح رہے کہ شعیب اختر نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی اْن سے زیادہ بہتر نظر آتے ہیں، دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی میں اْن سے زیادہ دور تک شاٹ مارنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی کے پاس مجھ سے زیادہ شہرت ہے اور آخری مسئلہ یہ ہے کہ اْنہیں آفریدی کے بالوں سے بھی مسئلہ ہے کیونکہ شاہد آفریدی کے سر پر اْن سے زیادہ بال ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…