پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

خواجہ سرائوں کے 25 رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے خواجہ سراؤں کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے اور معاشرے میں خواجہ سراؤں کا برابر کا حق تسلیم کیا جانا چاہئیے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کے خواجہ سراؤں کو معاشرے میں بہتر مقام حاصل ہو۔ ایم کیو ایم، جی ڈی اے پی ٹی آئی غدار سندھ ہیں جنہوں نے مصلحت کا شکار ہو کر مردم شماری میں

سندھ کو کم گننے کے باجود مردم شماری پر پارلیمنٹ میں ووٹ کرکے سندھ کے ساتھ سودے بازی کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وقار مہدی ، صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی اور جاوید ناگوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواجہ سراؤں کے 25 رکنی وفد نے بندیا رانا , زھرش خانزادی، سارہ گل ،ثنا احمد، شہزادی رائے سمیت 25 رکنی وفد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نثار کھوڑو نے خواجہ سراؤں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خواجہ سراؤں کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کے پیپلز پارٹی سب کے لئے ہے ہم رنگ نسل کا فرق نہیں رکھتی ہم چاہتے ہیں معذوروں مینارٹی سمیت خواجہ سراؤں کو حقوق ملنے چاہئے۔نثار کھوڑو نے کہا کے خواتین، خواجہ سراؤں اور دیگر 52 فیصد طبقے کو ووٹ دینے اور تعلیم حاصل کرنے سے روکا جاتا ہے۔ہم چاہتے ہیں کے خواجہ سراؤں کا معاشرے میں بہتر مقام بحال ہو۔ انہوں نے کہا کے خواجہ سراؤں کو الیکشن میں ووٹ دینے کا حق حاصل ہیں اس لئے خواجہ سرا برابر کے شہری ہیں۔۔اس موقع پر خواجہ سراؤں کے رہنما بندیا رانا نے کہا کے پیپلز پارٹی واحد شہیدوں کی جماعت ہے جو ہر طبقے کا خیال رکھتی ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے ملک کے باہر فرار ہو جاتے ہیں جبکہ واحد آصف زرداری ہیں جنہوں نے برسون جیل میں گذارے۔

انہوں نے کہا کے ہم بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کے مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو انتخابات میں مسلط کرنے کی سازش کرکے الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر بھی حملہ کیاگیا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے مردم شماری میں سندھ کو کم گنا گیا۔ انہوں نے کہا کے مردم شماری پر سی سی آئی میں سندھ کے اعتراضات کے باجود

یکطرفہ منظور کرکے وفاقی حکومت کو بھیجا گیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ایم کیو ایم، جی ڈی اے پی ٹی آئی غدار سندھ ہیں جنھوں نے مردم شماری میں سندھ کو کم گننے کے باجود مصلحت کا شکار ہو کر مردم شماری پر پارلیمنٹ میں ووٹ کرکے سندھ کے ساتھ سودیبازی کی ہے۔ انہوں نے کہا کے دھوکے سے مردم شماری کے ایجنڈا کو پارلیمنٹ کے ایجنڈا میں 60 ویں نمبر پر رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کے بے حس حکومت نے غریب عوام کا معاشی قتل کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…