جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شام میں امریکہ کے تربیت یافتہ باغیوں پرفضائی حملے نہ کئے جائیں ،باراک اوباما

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ صدرباراک اوباما نے نے فضائیہ کواحکامات جاری کئے ہیں کہ وہ شام کے باغیوں جوکہ واشنگٹن سے تربیت یافتہ اورشامی فوج پربمباری کرنے سے اجتناب کریں ۔اس طرح امریکہ ایک طرح سے شام کی سول جنگ میں باغیوں کی حمایت کررہاہے ۔ایک روسی اخباررشیاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ احکامات پہلے وال سٹریٹ جنرل میں بھی اتوارکے روزشائع کرچکاہے اورامریکی اتحادی طیارے اس بمباری میں امریکہ کے تربیت یافتہ افرادکوبچارہے ہیں ۔اخبارکے مطابق امریکہ نے شام میں فضائی کارروائیاں 31جولائی کواس وقت شروع کیں جب شامی باغیوں نے امریکہ کے تربیت یافتہ باغیوں کے ایک کمپاﺅنڈ پرحملہ کیا۔اس دوران امریکی صدرباراک اوباما نے فیصلہ کیافضائی حملے صرف باغیوں پرکئے جائیں جوکہ شام کی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں اوران فضائی حملوں میں امریکہ کے تربیت یافتہ انسٹریکٹرز اورفوج جس کوامریکی بجٹ سے پیسے مل رہے ہیں اس کوبچاکرحملے کئے جائیں اورحملے صرف داعش پرکئے جائیں جبکہ ایک امریکی جنرل نے وال سٹریٹ جنرل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہماری توجہ خطے میں باغیوں کی طرف ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ عوا م امریکہ کے فضائی حملوں سے محفوظ رہیں ۔ابھی تک نہ توپینٹاگون اورنہ ہی وائٹ ہاﺅس باضابطہ طورپراس بات کاتعین کرسکے ہیں کہ ان کے حملوں کابارڈرکون ساہوناچاہیے ۔ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ براہ راست شام میں صدربشارالاسد کی فوج سے ٹکراﺅ نہ کرے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…