جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کرنے پر کانگریس کے 25 ارکان معطل

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوزڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں(لوک سبھا) میں اسپیکر نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج کرنے پر کانگریس کے 25 ارکان پارلیمنٹ کو 5 روز کے لیے معطل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں کانگریس کے ارکان نے وزیرخارجہ سشما سوراج کی جانب سے آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی کی مدد کرنے پر ہنگامہ آرائی کی جب کہ انہوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جس میں سشما سوراج کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ لوک سبھا کی خاتون اسپیکر سومترا مہاجن نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر کانگریس کے 25 ارکان پارلیمنٹ کو 5 روز کے لیے معطل کردیا ہے۔اسپیکر کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کے لیے سیاہ دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت گجرات کی طرح کا ماڈل لوک سبھا میں بھی نافذ کرنا چاہتی ہے۔واضح رہے آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی پر کرپشن الزامات ثابت ہونے پر بھارتی عدالت نے ان کے وارنٹ جاری کیے تھے اور ساتھ ہی ان کے بیرون جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی سفارش پر للت مودی کو پاسپورٹ جاری کیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…