جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی آبادی کا بڑا حصہ شدید غربت کا شکار ہے، سروے

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوزڈیسک) بھارت میں معاشی ، معاشرتی اور ذاتوں سے متعلق کئے گئے تازہ سروے سے ثابت ہوا ہے کہ بھارتیوں کی اکثریت اس وقت شدید غربت کی شکار ہے ۔مردم شماری میں بھارت کے طول وعرض میں 30 کروڑ گھرانوں کا سروے کیا گیا جس سے انکشاف ہوا کہ 73 فیصد آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے جن میں سے صرف 5 فیصد ٹیکس دینے کی سکت رکھتی ہے صرف ڈھائی فیصد چار پہیوں کی سواری رکھتے ہیں اور 10 فیصد تنخواہ والی ملازمت کے حامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان دیہاتوں میں صرف ساڑھے تین فیصد افراد گریجویٹ ہیں جب کہ 35 فیصد آبادی لکھنے یا پڑھنے سے قاصر ہے۔اگرچہ بھارت میں غربت کی تعریف پر ہمیشہ بحث ہوتی رہی ہے لیکن 2014 میں پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی قریباً 29 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزاررہی ہے جن کی تعداد 36 کروڑ30 لاکھ سے زائد ہے جب کہ دیہاتوں میں 57 فیصد اور شہروں میں 47 فیصد افراد اپنی آمدنی صرف خوراک پر خرچ کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر 73 فیصد آبادی کی ماہانہ آمدنی 5 ہزاربھارتی روپے سے بھی کم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…