لندن(نیوزڈیسک)ایک نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ صرف انسان ہی شراب نوشی کے شوقین نہیں ہوتے بلکہ چمپینزی اور لنگور بھی شوق سیشراب نوشی کرتے ہیں۔رائل سوسائٹی اوپن سائنس نامی رسالے میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی افریقا کے ملک گنی میں چمپینزیز اور لنگوروں پر کی جانے والی تحقیق میں پہلی بار ان جانوروں کو رفیا پام نامی درختوں میں پائی جانے والے نشہ آور مشروب کو پیتے ہوئے پایا گیا جب کہ مادہ چمپینزیز کو سب سے زیادہ شراب نوشی کا شوقین پایا گیا