اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی آبادی کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پیشین گوئی کی گئی ہے کہ انڈیا میں آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح اسے دنیا کا کثیر الآبادی ملک بنا دے گی ،جبکہ افریقااگلے 35سالوں میں متوقع طور پر دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی پر مشتمل خطہ ہوگا۔رپورٹ میںبتایا گیا کہ اس وقت دنیا کی آبادی7.3بلین کے قریب ہے جو 2050تک تقریباً9.7بلین کے قریب پہنچ جائے گی ۔ 2015سے2050ءتک دنیا کی آدھی آبادی9ممالک پر مشتمل ہوسکتی ہے جن میں انڈیا ، نائجیریا ، پاکستان ،جمہوریہ کونگو ، ایتھوپیا ، تنزانیہ ، امریکہ ، انڈونیشیا اور یوگنڈا شامل ہیں جبکہ 28افریقی ممالک کی تعداد دوگنا ہوجانے کا امکان ہے ۔ اقوام متحدہ کے آبادی ڈویژن کے ڈائریکٹر جون ولموتھ کا کہنا ہے کہ غریب اور ترقی پذید ممالک میں آبادی کا خوفناک حد تک اضافہ ان ممالک میں غذائی قلت اور صحت کے کئی چیلنجز کو جنم دے سکتا ہے ۔