جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ کا غیر قانونی پناہ گزینوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت برطانیہ نے پناہ گزینوں کے متعلق اپنے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مالکِ مکان پر لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ پناہ کی درخواست مسترد ہونے والے پناہ گزینوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کریں۔وزیر برائے کمیونیٹیز گریگ کلارک کا کہنا ہے کہ جو مالک مکان اپنے پناہ گزین کرایہ دار کی رہائشی حیثیت کی جانچ پڑتال کیے بغیر اپنے مکان کرائے پر دیتے ہیں، انھیں پانچ سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس مجوزہ قانون کے ذریعے ایسے مکان مالکان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا، جو غیر قانونی طور پر ترک وطن کرنے والوں کے ذریعے پیسے بناتے ہیں۔ان کا یہ بیان فرانس کی کیلے بندرگاہ پر ہزاروں پناہ گزینوں کے ذریعے برطانیہ میں کسی طرح بھی داخل ہونے کی کوششوں پر پائے جانے والے وسیع خدشات کے پیش نظر آیا ہے۔برطانوی حکومت ملک میں رہنے والے دس ہزار سے زائد پناہ گزینوں کو ان کی درخواست نامنظور ہونے کے باوجود بھی امداد فراہم کرتی ہے کیونکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہوتے ہیں۔ انھیں ہر ہفتے 36 پاو¿نڈ کا الاو¿نس دیا جاتا ہے۔اتوار کو سویڈن کے وزیر انصاف اور مائگریشن مورگن جوہانسن نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی اس بات پر تنقید کی ہے کہ انھوں نے پناہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی درخواست سنے بغیر برطانیہ آنے والے پناہ گزینوں کو غیرقانونی کہا تھا۔امیگریشن کے وزیر گریگ کلارک نے حکومت برطانیہ کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔اتوار کو امیگریشن کے وزیر جیمز بروکنشائر نے کہا: ’میں نئے قوانین متعارف کرانا چاہتا ہوں تاکہ ان کی مدد ہو سکے جنھیں واقعتاً اس کی ضرورت ہے، لیکن جو برطانیہ کے نظام کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ان کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ برطانیہ پناہ گزینوں کے لیے کوئی مخملی بچھونا نہیں ہے۔‘یہ تجاویز ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب برطانیہ اور فرانس کی حکومت کیلے میں جمع پناہ گزینوں کے مسائل کو حل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔اس نئے منصوبے کے تحت وزارتِ داخلہ پناہ گزین کی درخواست نامنظور کیے جانے کی صورت میں نوٹس جاری کرے گا کہ اب انھیں کرایے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔اس طرح بعض معاملات میں بغیر کسی عدالتی حکم نامے کے مکان مالکان کو کرایہ داروں کو نکالنے کا جواز مل جائے گا۔مکان مالکوں سے یہ بھی کہا جائے گا کہ وہ مکان کرایے پر دینے سے پہلے پناہ گزینوں کے ’کرایہ پر رہنے کے حق‘ کے حوالے سے سرکاری دستاویز ضرور دیکھیں۔ان دونوں شرائط کا خیال نہ رکھنے والے مکان مالکوں پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے یا پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔فرانس میں کیلے پر موجود پناہ گزین ہر قیمت پر میں برطانیہ جانے کے درپے ہیںاس کے علاوہ ’سرکش‘ مکان مالکوں اور کرایہ دلانے والے ایجنٹوں کی بلیک لسٹ تیار کی جائے گی جس سے کونسل کو یہ فیصلہ لینے میں آسانی ہوگی کہ بار بار قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر اپنے مکان کرایے پر دینے کی پابندی عائد کر دی جائے۔ایسے مکان مالکوں کے خلاف بھی بعض طریقہ کار متعارف کرائے جا رہے ہیں جو پناہ گزینوں کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں یا انھیں خراب فلیٹ اور مکان کرایہ پر دیتے ہیں۔مسٹر کلارک نے کہا کہ ’حکومت ایسے لوگوں پر نگاہ رکھ رہی ہے جو کمزور لوگوں اور ہمارے امیگریشن قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پیسہ بناتے ہیں۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…